• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس اولمپکس میں 7 خوبصورت ترین خواتین کھلاڑی بھی شریک

تصاویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصاویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

پیرس اولمپکس میں اس مرتبہ بھی دنیا کی خوبصورت ترین خواتین ایتھلیٹس توجہ کا مرکز بننے کے لیے تیار ہیں۔

ان ایتھلیٹس کی مختلف کھیلوں میں مہارت ان کی خوبصورتی کی ہی طرح بہت زیادہ ہے اور یہ اپنے پُرکشش اور خوبصورت ہونے کی وجہ سے بھی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

ایلس شمِٹ

جرمنی کی 25 سالہ ایلس شمِٹ پہلی مرتبہ اولمپکس میں شریک ہوئی ہیں انہیں دنیا کی سب سے پُرکشش ایتھلیٹ بھی کہا جاتا ہے۔ وہ 400 میٹر ریس کے مقابلے میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

ایلس شمِٹ ایک ماڈل بھی ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں۔

مولی کاؤڈری

برطانیہ کی پول والٹر 24 سالہ  مولی کاؤڈری بھی پیرس اولمپکس کا حصہ ہیں جن کے بارے میں امکان ہے کہ وہ سونے کا تمغہ جیت سکتی ہیں۔

گزشتہ مارچ میں انہوں نے ورلڈ انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتی تھی جبکہ 2022ء کامن ویلتھ گیمز میں انہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

مولی کاؤڈری کے انسٹاگرام پر 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد فالورز ہیں اور ان کا شمار بھی خوبصورت ایتھلیٹس میں ہوتا ہے۔

یولیا لیوچینکو

یوکرین کی 26 سالہ ہائی جمپر یولیا لیوچینکو بھی ایکشن میں نظر آئیں گی، انہوں نے 2014ء یوتھ اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیت رکھا ہے اور دیگر ٹورنامنٹس میں بھی تمغے جیتے ہیں۔

یوکرینی حسینہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار ہے۔

الیشا نیومین

کینیڈا کی 30 سالہ الیشا نیومین بھی پول والٹر ہیں جنہوں نے حال ہی میں لندن میں ڈائمنڈ لیگ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

الیشا نیومین نے 2016ء اور 2020ء میں اولمپک گیمز میں حصہ لیا تھا لیکن کوئی تمغہ نہیں جیت سکی تھیں۔

ان کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 5 لاکھ 66 ہزار سے زیادہ ہے۔

یانا اِگورین

اپنی خوبصورتی کی وجہ سے روس کی ایتھلیٹ یانا اِگورین بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

30 سالہ یانا اِگورین فینسر ہیں، ان کی تصاویر کو بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

انہوں نے 2016ء کے اولمپکس میں خواتین کے انفرادی فینسنگ ایونٹ اور ٹیم ایونٹ دونوں میں سونے کے تمغے جیتے تھے۔

لائیک کلاویر

نیدرلینڈز کی 25 سالہ لائیک کلاویر رنر ہیں جنہوں نے ٹوکیو 2020ء اولمپکس میں بھی حصہ لیا تھا تاہم وہ جیت نہیں سکی تھیں۔

لائیک کلاویر رننگ کے ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

یولیا ایفیمووا

روس کی عالمی چیمپئن  تیراک یولیا ایفیمووا بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ 32 سالہ ایتھلیٹ پر  2013ء میں منشیات کے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد 16 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی۔

انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید