امریکی ساحل پر بھنبھیریوں نے شہریوں کی دوڑیں لگوا دیں

July 31, 2024


امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے ساحل پر بھنبھیریوں کی بڑی تعداد نے شہریوں کی دوڑیں لگوا دیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کو گرمی کے ستائے شہری ساحل پر موجود تھے کہ اس دوران بھنبھیریوں (ڈریگن فلائی) کی بڑی تعداد بھی وہاں پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران کچھ شہری خوفزدہ ہوئے جبکہ کچھ وہاں سے چلے گئے جبکہ کئی افراد اس دوران ساحل پر ہی موجود رہے۔