یو این کا پاکستان میں دہشتگردی کے خطرات میں اضافے کا انکشاف

August 01, 2024

فائل فوٹو

اقوام متحدہ نے دہشتگردی پر نئی رپورٹ جاری کردی جس میں پاکستان میں دہشتگردی کے خطرات میں اضافے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خطرات کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور افغانستان میں پناہ لیے دیگر عسکریت پسند گروہوں سے ہے، ٹی ٹی پی نے پاکستان کے اندر اپنے حملے تیز کردیے ہیں۔

یو این رپورٹ میں طالبان، القاعدہ کے ساتھ ٹی ٹی پی کے بڑھتے ہوئے تعاون کے خدشے کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی حمایت سے ٹی ٹی پی نے پاکستان کے اندر حملے تیز کیے ہیں۔