بھول بھلیاں 3 کی شوٹنگ مکمل

August 03, 2024

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ فلم بھول بھلیاں 3 کی شوٹنگ مکمل ہوگئی، فلم یکم نومبر کو ریلیز ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں کارتک آریان، ترپتی ڈمری، مادھوری ڈکشٹ اور ودیا بالن شامل ہیں جبکہ اکشے کمار اس فلم کا حصہ نہیں ہیں۔

فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے حوالے سے کارتک آریان نے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

فلم کے ڈائریکٹر انیس بزمی کا کہنا ہے کہ میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کے لیے مرا جارہا ہوں لیکن بدقسمتی سے میں ایسی فلم کا اسکرپٹ نہیں بنا سکا جس میں ہم ایک ساتھ کام کرسکیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اس فلم کے دونوں حصے باکس آفس پر کامیاب ہوئے تھے۔