مہوش حیات نے مزاحیہ فلٹر کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کردی

August 03, 2024

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اس مرتبہ مزاحیہ انداز اپنا لیا۔

مہوش حیات کا شمار سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی شوبز شخصیات میں ہوتا ہے، وہ پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی تصاویر، مصروفیات اور کام کے بارے میں بھی مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

اس مرتبہ 36 سالہ مہوش حیات نے ایک مزاحیہ فلٹر کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر ان کے مداح ہنسنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور اس ویڈیو کو خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں جس کی وجہ سے مداحوں میں بھی بہت مقبول ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر، مصروفیات اور کام کے بارے میں بھی مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔