گورنر سندھ کی ہدایت پر مظاہرین کی چائے سے تواضع

August 04, 2024

فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہدایت پر دھرنا دینے والے مظاہرین کی چائے سے تواضع کی گئی۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق دھرنا مظاہرین کے لیے ٹھنڈے پانی کی بوتلیں بھی بھیجی گئیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ دھرنا مظاہرین کا شکریہ جنہوں نے میری چائے کو عزت بخشی۔

گورنر سندھ نے عملہ کو ہدایت دی کہ دھرنا مظاہرین کا خاص خیال رکھا جائے۔

واضحرہے کہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی نے کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر بھی دھرنا دے دیا ہے۔

جماعت اسلامی کے کارکنان منعم ظفر خان کی قیادت میں گورنر ہاؤس پہنچے۔