نڈر خاتون کی موت کے کنویں میں موٹر بائیک چلاتے ویڈیو وائرل

August 06, 2024

اسکرین گریب

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت ایک نڈر پاکستانی خاتون کی موت کے کنویں میں موٹر بائیک چلاتے ویڈیو وائرل ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے مشرقی لباس کے ساتھ ساتھ حجاب بھی اوڑھ رکھا ہے۔

خاتون مہارت اور نڈر انداز میں کنویں کی دیواروں پر موٹر بائیک چلا رہی ہے اور ساتھ میں قوتِ ثقل کو بھی خوب مہارت سے متوازن بنائے ہوئے ہے۔

خاتون کے ساتھ ایک اور شخص کو بھی اسی کنویں میں موٹر بائیک چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونا ہی تھا کہ صارفین اس خاتون کے حوصلے کو داد دے رہے ہیں۔


کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کے بجائے اپنے خاندان کی کفالت کے لیے مشکل کام کرنے پر خاتون کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

کسی صارف کا لکھنا ہے کہ ’حلالِ رزق میں ہی سکون ہے‘، تو کوئی اس خاتون کو ’بہادر اور دلیر‘ قرار دے رہا ہے۔