کانگو: زرد بخار سے 85 افراد ہلاک،ویکسی نیشن مہم شروع

July 21, 2016

ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں زرد بخار کی متعدی بیماری کی وجہ سے 85 افراد کی ہلاکت کے بعد ویکسی نیشن مہم شروع کر دی گئی ہے۔

ملکی سطح پر اس مہم کے دوران ملک کے تین صوبوں میں 12 ملین افراد کو ویکسین دی جائے گی۔

حکام کے مطابق جنوری سے اب تک دارالحکومت کنشاسا، کانگو سینٹرل اور کوانگو میں اس بخار کے 1866 کیسسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 85 افراد ہلاک ہوئے۔

کانگو میں تقریبا دو ملین افراد کو پہلے ہی ویکسین دی جا چکی ہے۔