چارسدہ ،شوہر کی فائرنگ سے بیوی ہلاک

July 26, 2016

چارسدہ میں عدالت گیٹ کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ اپنے شوہر کیخلاف تنسیخ نکاح اور حق مہر کے معاملے پر مقدمے کی پیروی کیلئے عدالت آرہی تھی۔خاتون جیسے ہی عدالتی گیٹ پر پہنچی تو اس کے شوہر نے اس پرفائرنگ کردی۔