صدارتی الیکشن میں ہلیری سے بہترکوئی امیدوار نہیں، مشیل اوباما

July 26, 2016

امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے بھی صدارتی الیکشن میں ہلیری کلنٹن کی حمایت کردی ہے ۔ ڈیموکریٹس کنونشن سے مشیل اوباما کی تقریر کی صدر اوباما نے بھی تعریف کی۔

اپنے خطاب میں مشیل اوباما نے ریپبلکن امیدوار کے انتخابی نعرے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سال ایک ایسے مکان میں گزارے ہیں جسے غلاموں نے تعمیر کیا تھا، اسی وائٹ ہاؤس کے لان میں ہر صبح اپنی سیاہ فام بیٹیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔

مشیل اوباما کی تقریر کی امریکی صدر بھی تعریف کئے بغیر نہ رہے سکے۔ باراک اوباما کا کہنا تھا کہ یہ ایک زبردست خاتون کی زبردست تقریر تھی، ایسی خاتون اول کے ہونے پر فخر ہے۔