راولپنڈی، اسلام آباد میں دہشتگردی کا ممکنہ خطرہ ،سیکورٹی انتہائی سخت رہی

July 29, 2016

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) راولپنڈی اسلام آباد میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر جمعرات کو دن بھر سکیورٹی انتہائی سخت رہی،جڑواں شہروں کی پولیس کو سکیورٹی اداروں نے الرٹ جاری کیاگیا ، الرٹ جاری ہونے کے بعد راولپنڈی اسلام آباد میں چیکنگ انتہائی سخت کردی گئی، پبلک مقامات پر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی تھی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا۔