گجرخان میں مشکوک شخص کی فائرنگ، سڑک بلاک

July 29, 2016

گجرخان میں مشکوک شخص کی ہوائی فائرنگ سے جی ٹی روڈ بلاک ہوگئی ، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے ۔

واقعے کے بعد جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ کافی دیر مذاکرات کے بعد بھی مشکوک شخص ٹس سےمس نہ ہوا۔

ایس ایچ او شیخ محمد قاسم کے مطابق پولیس کی جانب سے گاڑی میں آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے باعث ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

پولیس نے روڈ کو بند کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ۔ تقریبا ًایک گھنٹے کی کوشش کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کا نام ریاض ہے اورصوابی سے تعلق رکھتا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔