اسپیکرکےاجلاس کیلئے بلانے پر خوشگوار حیرت ہوئی، رؤف صدیقی

July 29, 2016

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ اسپیکر صاحب نے مجھے اجلاس میں بلانے کے لیے آرڈر جاری کیا، خوشگوار حیرت ہوئی۔

رؤف صدیقی کا مراد علی شاہ کے وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہونے کے بعد سندھ اسمبلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم کے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اور مجھ اسیر رکن اسمبلی کے پاس بھی چل کر آئے اور خیریت دریافت کی جو انکسارانہ اور بہت اچھا اقدام ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حاکم وقت کو مظلوم کی آہ سے بچنا چاہیے، مرادعلی شاہ نےانکساری جاری رکھی تووہ اللہ کی طرف سے مخلوق کے لیے انعام ہونگے، جب جب نئے وزیراعلیٰ اچھا کام کریں گے، ان کے آفس اور گھرجاکرمبارک باد دوں گا ۔