شام میں ہسپتال پر اتحادی فضائیہ کا حملہ،2 ہلاک

July 30, 2016

شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں واقع ایک میٹرنٹی ہسپتال بھی اتحادی فضائیہ کا نشانہ بن گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد ہسپتال کے باہر کھڑے تھے جہاں ان کی بیویاں زیر علاج تھیں۔

بمباری سے میٹرنٹی یونٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔