چین : پانڈوں کی سالگرہ دھوم سے منائی گئی

July 30, 2016

چین کے شہر ’’گوانگ ژو‘‘ کے سفاری پارک میں پانڈوں کی دوسری سالگرہ پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں،خواتین اور مردوں سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

سالگرہ کے موقع پر خاص طور پرفروٹ سے بنا ایک کیک بھی تیار کیا گیا تھا جو پانڈوں نے مزے لے کر کھایا۔

29جولائی 2014ء کو پیدا ہونے والے یہ تینوں دنیا کے پہلے زندہ تڑواں پانڈے ہیں جس کی وجہ سے انتظامیہ پانڈوں کا خاص خیال رکھتی ہے ۔