کرمنل کے پیچھے ہر جگہ جائیں گے، ڈی جی رینجرز سندھ

July 30, 2016

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کسی علاقے کی بات نہیں، کرمنل جہاں بھی جائے گا، اس کے پیچھے جائیں گے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں قانون بھی کلیئر ہے، ہم بھی کلیئر ہیں اور حکومتی ادارے بھی کلیئر ہیں، ہمیں صوبائی اور وفاقی حکومت کی پوری حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ لاڑکانہ میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک رینجرز اہل کار شہید جبکہ 3 اہل کاروں سمیت 7 افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد ڈی جی رینجرز وہاں کے دورے پر تھے۔