سری لنکا نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے دی

August 25, 2016

سری لنکا نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں بیاسی رنز سے شکست دیکر پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 288 رنز بنائے۔مینڈس، پریرا اور کپتان انجیلو متھیوز نے نصف سنچریاں اسکور کیں ۔

دینش چندی مل نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک ،جیمز فالکنر اور زیمپا نے تین تین کھلاڑیوٕں کو آوٹ کیا۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم 48 ویں اوور میں 206 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔میتھو ویڈ 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔