بھارتی اداکارہ رامیا پر حملہ، پولیس نے محفوظ مقام پر پہنچایا

August 25, 2016

پاکستان کے حق میں بولنے والی بھارتی اداکارہ رامیا، بھارتی انتہا پسندوں کے حملے کی زد میں آگئی، رامیا کو پولیس نے بچا کر محفوظ مقام پر پہنچایا۔

بھارتی شہر مینگلور میں مظاہرین نے رامیا کی گاڑی کو گھیر لیا، رامیا کی گاڑی پر انڈے پھینکے اور ان کے خلاف نعرے لگائے، پولیس نے رامیا کو کار سے نکال کر ایئرپورٹ پہنچایا۔

بھارتی اداکارہ رامیا نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کو جہنم کے مترادف قرار دینے کے بیان کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان جہنم نہیں ہے، پاکستانی ہمارے جیسے اور بہت مہمان نواز لوگ ہیں، اس پاداش میں رامیا پر بغاوت کا مقدمہ بھی کردیا گیا ہے۔