جمرود اور لنڈی کوتل سے 7افراد کی گولیوں سے چھلنی مسخ شدہ لاشیں برآمد،تحقیقات شروع

August 27, 2016

باڑہ،جمرود(نمائندگان جنگ)خیبر ایجنسی میں دو الگ الگ مقامات سے سات افراد کی نعشیں ملی ہیں ۔ نعشیں ملنے سے خوف و ہراس پھیل گیا،نامعلوم افراد نے مقتولین کو قتل کرنے کے بعد ان کے چہروں پر بھی گولیاں مار کر چہرے مسخ کردئیے تھے۔سرکاری ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز تحصیل جمرودمیں چارمارو خوڑ نامی علاقہ سے تین نامعلوم افرادکی گولیوں سے چلنی نعشیں ملی ہے جبکہ تحصیل لنڈی کوتل پہاڑی علاقہ زیڑے سے بھی اسی نوعیت کے چار نامعلوم افراد لاشیں برآمد ہوئی ہے ، چاروں لاشیں مسخ شدہ اورناقابل دشناخت بتائی جاتی ہے ۔پولیٹیکل انتظامیہ نے ساتوں نعشوںکو لیوی سنٹر شاہ کس منتقل کیاگیا جہاں خاصہ دار فورس نے اس قسم کی ہلاک ہونے والوں کیلئے بنائے گئے تختہ بیگ قبرستان میں امنتاََ دفن دیا ۔ادھرنمائندہ جنگ جمرود کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں گولیوں سے چھلنی تین نا معلوم افراد کی لاشیں بر آمد ہو ئی ہیں۔جمرود کے علاقہ شاہ کس سے تین افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں جن کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا خاصہ دار فورس کے مطابق ان کو جمعہ کے زور مقامی لوگوں نے اطلاع دی تھی کہ علاقہ شاہ کس میں تین افراد کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں جن کو کسی نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ خاصہ دار فورس نے اس اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو تحویل میں لیکر شناخت کے لئے جمرود سول ہسپتال کو پہنچا دیئے تاہم شام تک ان لاشوں کی شناخت نہیں ہوئی۔خاصہ دار فورس نےرپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔