لاءاینڈ جسٹس کمیشن کے زیراہتمام دو روزہ سیمینار آج سے شروع ہو گا

August 29, 2016

اسلام آباد (خبر نگار) لاءاینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ”نظام انصاف میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال“ کے موضوع پر دو روزہ سیمینار اور نمائش آج سے شروع ہو گی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی افتتاح کریں گے۔ سپریم کورٹ کے ترجمان شاہد حسین کمبوہ کے مطابق سیمینار کا مقصد نظام انصاف کے اداروں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے جدت لانا اور آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ سیمینار میں نظام انصاف کے مختلف اداروں کے سربراہا ن انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کریں گے۔