فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والوں کی اپیلوں پرسپریم کورٹ آج فیصلہ سنائیگی

August 29, 2016

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلوں کا فیصلہ (آج) پیرکوسنائے گی کہ آیا فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی اپیلیں قابل سماعت ہیں یا نہیں، فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف سزایافتہ دہشت گردوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں17 اپیلیں دائر کی گئی تھیں جن کی سماعت چیف جسٹس کی سر براہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کرتے ہوئے اپیلوں پر فیصلہ محفوط کیا تھا جو29 اگست کو سنایا جائیگا۔