محمود خان کے خلاف گیارہ مقدمات درج تھے، راؤ انوار

August 29, 2016

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن محمود خان کے خلاف مختلف تھانوں میں گیارہ مقدمات درج ہیں، محمود خان کو 6 روز قبل عدالتی حکم پر سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا ایم کیو ایم کے کارکن کی موت کے حوالے سے کہنا ہے کہ محمود خان کے خلاف ڈسٹرک ملیر اور ویسٹ کے مختلف تھانوں میں 11 مقدمات درج ہیں جن میں سے ایئر پورٹ تھانے میں سات، پیرآباد میں تین مقدمات درج ہیں ،سی ٹی ڈی گارڈن میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔

راؤ انوار کے مطابق محمود خان کے خلاف چھ مقدمات ایئر پورٹ تھانے میں 2007 اور ایک 2016 میں درج کیا گیا۔ پیر آباد تھانے میں تین مقدمات 1995 میں درج کئے گئے اور سی ٹی ڈی گارڈن میں ایک مقدمہ 1995 میں درج کیا گیا۔

محمود کو چھ روز قبل عدالتی حکم پر سینٹرل جیل بھیج دیا گیا تھاملزم پر اقدام قتل، پولیس مقابلے اور بارہ مئی سے متعلق کئی مقدمات درج ہیں۔

راؤ انوار کے مطابق محمود خان شوگر کا مریض تھا اور اہل خانہ اس کی ٹانگ کے زخم کا پہلے سے علاج کرارہے تھے۔