حالیہ بارش سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 5 فٹ اضافہ

August 29, 2016

افضل ندیم ڈوگر...سندھ اور بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے کراچی کو پانی سپلائی کرنےوالے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 5 فٹ اضافہ ہوگیا ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق آج صبح تک حب ڈیم میں پانی کی سطح 305 فٹ سے تجاوز کرگئی تھی اور ڈیم میں پانی کی آمد تیزی سے جاری ہے۔

رواں ماہ کے اوائل کی بارشوں سے ڈیم میں پانی کا اضافہ 24 فٹ سے زائد ہوا تھا اور حالیہ تیز بارشوں سے ڈیم میں مزید 10 فٹ تک پانی آنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پانی کراچی کی ڈیڑھ سال سے زائد عرصے تک کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کافی ہوگا۔