کراچی میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

August 29, 2016

کراچی میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ۔ حکام کے مطابق مہم کے دوران22لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو ٔکی خوراک پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

مہم میں پولیو رضاکاروں کی سیکورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ انتہائی حساس علاقوں میں رینجرز کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے ۔

حکام کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک ضرور پلائیں تاکہ ملک کو اس بیماری سے پاک کیا جاسکے ۔