میئر کراچی کی حلف برداری روکنے کیلئے درخواست مسترد

August 30, 2016

سندھ ہائیکورٹ نے نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر کی حلف برداری روکنے کیلئے درخواست مستردکردی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے میئر کراچی کی حلف برداری روکنے کےلیے درخواست دائر کی تھی۔

اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سنگین نوعیت کے جرم میں ملوث شخص جیل سے میئر بن رہا ہے،اصل مسئلہ یہ ہے وسیم اختر کا قائد ملک کا غدار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میچ کا مزا تو آخری اوورز کی آخری دو گیندوں پر ہی آتا ہے۔

فیصل وواڈا کا کہنا تھا کہ فاروق ستار وفاقی حکومت کی ملی بھگت سے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔