بھارتی فورسز کی فائرنگ ،ایک اور کشمیری شہید

August 31, 2016

مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کم نہ ہوسکی ،بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے ایک اور کشمیر ی کو شہید کردیا، فائرنگ سے 3 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

سری نگر کے علاقے نوہاٹہ اور ایم آر گنج میں کرفیو اب بھی برقرار ہے،مقبوضہ کشمیر میں 54 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے، وادی میں آج بھی بھارت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔

بارہ مولا میں بھارتی فورسز کی درندگی نے ایک اور کشمیر ی کی جان لے لی اور کئی کو زخمی کردیا، وادی میں آج بھی مکمل ہڑتال ہے ۔

حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی میں کل تک ہڑتال جاری رہے گی۔