آسٹریلیا نے سری لنکا کو 6وکٹ سے شکست دیکر سیریز جیت لی

September 01, 2016

فاسٹ بولر جان ہیسٹنگز کی بہترین بولنگ کے بعد جارج بیلی اور ایرون فنچ کی شاندار بیٹنگ کی مدد سے آسٹریلیا نے چوتھے ون ڈے میں سری لنکا کو 6وکٹ سے مات دے کر سیریز میں1-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلین اننگز میں114 گیند باقی رہیں ۔ ہیسٹنگز نے کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 رنز دے کر چھ وکٹ لئے۔ ہوم سائیڈ پہلے کھیلتے ہوئے 212 رنز بناسکی۔

اوپنر دھننجایا سلوا نے سب سے زیادہ 76 اور کپتان اینجلو میتھیوز نے 40رنز بنائے۔ جواب میں ایرون فنچ نے کینگروز کو طوفانی آغاز فراہم کیا، انہوں نے 18 گیندوں پردھواں دھارففٹی بنائی اور 55 بنا کر آئوٹ ہوئے۔

جارج بیلی نے 85گیندوں پر ناقابل شکست 90 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے ٹریوس ہیڈ 40 کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لئے 100 رنز کی شراکت قائم کی۔ آسٹریلیا نے 31 اوور میں4 وکٹ پر 217 رنز بناکر سیریز نام کرلی۔