یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ملتان ریجن میں سیلزسٹاف کانفرنس کا انعقاد

September 24, 2016

ملتان (سٹاف رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ملتان ریجن میں سیلزسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیلز ٹارگٹ حاصل کرنےوالے ملتان ریجن کے3 بہترین سٹور انچارجوں کا اعلان کیا گیا،جس کےمطابق ٹاٹے پور سٹور انچارج اشفاق ملتان ریجن میں سلیز کے حوالے سےپہلے نمبرپر، پیراں غائب سٹور انچارج ملازم حسین دوسرےاور قذافی چوک سٹور انچارج رانا فیاض مصطفیٰ تیسرے نمبر پر رہے۔ ریجنل منیجر امتیاز حسین نے کہا کہ ملتان ریجن سیل اہداف کے حصول میں ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔