کابل :سیکیورٹی اہلکار کی گاڑی پر حملہ،5 افراد ہلاک

September 24, 2016

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سلنگ پاس پر سیکیورٹی اہلکار کی گاڑی پر حملے میں اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے،واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کابل میں سلنگ پاس پر افغان سیکیورٹی اہلکار کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی اہلکار کے ساتھ گاڑی میں ان کی فیملی موجود تھی، سیکیورٹی اہلکار کی شناخت نجم الدین انادرابی کے نام سے ہوئی ہے،حملے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت دیگر دو افراد اور دوخواتین ہلاک ہوئی ہیں۔