ہیڈ کانسٹیبل یوسف لودھی کے قتل میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کر لیا ، سندھ پولیس

September 26, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ایسٹ زون میں ہیڈ کانسٹیبل یوسف لودھی کو اور بعد ازاں اے ایس آئی شباب حیدر کو نامعلوم ملزمان نے دوران فرائض شہید کیا،ایسٹ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل یوسف لودھی کے قتل میں ملوث دو ملزمان ملک بنگالی اور امتیاز رند کو گرفتار کیا جن سے پولیس تفتیش کررہی ہے جبکہ سی ٹی ڈی نے ایسٹ میں کاروائی اور اس کے نتیجے میں ہونیوالے پولیس مقابلے کے دوران اے ایس آئی شباب حیدر کیس میں ملوث دو ملزمان سہیل اور سرفراز کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرکے اسلحہ وغیرہ برآمد کیا گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔