وسیم اخترکی رہائی کیلئے اہلخانہ اور سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

September 26, 2016

کراچی:(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر کے اہل خانہ اورسول سوسائٹیکی جانب سےوسیم اخترکی رہائی کے لئے کلفٹن کے علاقے دوتلوارچورنگی پرامن احتجاجی مظاہرے کاانعقاد کیاگیا۔پرامن احتجاجی مظاہرے میں وسیم اختر کی اہلیہ مسزنائلہ وسیم بچے تیمور، انوشہ، فراز، سوسائٹی تعلقرکھنے والے تاجر، صنعتکار، بیوروکریٹس،ریٹائرڈافسران، شاعر، ادیب، ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز، بینکرز، فنکاروں اورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینرسینیٹر نسرین جلیل اور ڈاکٹر محمدفاروق ستارکی فیملیزنے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے ارکان نے ہاتھوںمیںمنتخب میئرکراچی وسیم اخترکی تصویریں اورپلے کارڈزاٹھا رکھے تھے جن پرانگریزی اوراردومیں احتجاجی نعرے درج تھے۔ پلے کارڈپر’’انصاف میں تاخیر اور انصاف کاقتل’’جھوٹے مقدمات ختم کریں‘‘، ’’ہمیںانصاف چاہئے’’کراچی کب تک یتیم رہیگا ’’شہرکامئیرانصاف کا منتظر‘‘، ’’ایک دن میں26جھوٹی ایف آئی آریہ کیسامذاق ہے‘‘۔ احتجاجی مظاہرے میں معروف فنکار بہروز سبزواری اورممتازفلم سازواداکارجاویدشیخ نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پرسوسائٹی کے اراکین دوتلوار کے گرد چکر لگا کرمیئرکورہاکروکے نعرے لگاتے رہے۔