بھارت کشمیر میں بدترین ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے ‘ یاسر علی

September 26, 2016

سرگودھا(نمائندہ جنگ)ضلعی صدر جے آئی یوتھ میاں یاسرعلی گجر نے کہا ہے کہ اگر جنگ کے شعلے بڑھکے تو بھارت کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ یگی۔ بھارت کشمیر میں بدترین ریاستی دہشتگردی کیلئے انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے۔ کشمیری عوام آج آزادی کیلئے جو قربانیاں دے رہے ہیں وہ را ئیگاں نہیں جائیں گی۔ کشمیریوں کی تحریک آزا د ی کامیابی سے ہمکنا ر ہو گی ۔