لاہور میں کانگو وائرس کا زیر علاج مریض چل بسا

September 26, 2016

لاہور کے جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا مریض زندگی کی بازی ہار گیا ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کوٹ رادھا کشن قصور کا رہائشی 16 سالہ ظہیر کو کانگو وائرس کی تصدیق ہونے پر چند روز قبل لاہور کے جناح اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھا۔

گزشتہ شام ظہیر جاں بحق ہو گیا اور اس کی میت رات گئے ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

رواں سال پنجاب میں کانگو وائرس سےجاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہو گئی ہے۔