نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم’میکس اسٹیل‘کا ٹریلر جاری

September 27, 2016

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)ایکشن سے بھرپورہولی وڈکی نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم’میکس اسٹیل‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔ہدایتکاراسٹیورٹ ہینڈلر کی یہ فلم ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جو خلاء سے آنیوالے ایک ایلین روبوٹ کے دوست بننے کے بعد غیر معمولی طاقت حاصل کر لیتا ہے۔سپر ہیرو کا روپ دھارے اس نوجوان نے غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے ۔بل ڈوڈ اور جولیا پسٹر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کرداربین وینچل نے نبھایا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اینا ولفین، ماریا بیلو، ایڈی گارشیاء اور ایل میچیل شامل ہیں۔ایکشن ، ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور اس سائنس فکشن فلم کو رواں سال 21اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔