میدانوں کو آباد کرینگے، صوبائی وزیر کھیل

September 27, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہاکہ شوٹنگ بال کی مقبولیت مثبت پیش رفت ہے، وزارت کھیل حکومت سندھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کھیل اور کھلاڑیوں کے تعاون سے میدانوں کو آباد کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزاد ی اسپورٹس فیسٹیول کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فیسٹیول میں شوٹنگ بال ایونٹ کی فاتح پاک پی ڈبلیو ڈی کے کپتان اعجاز احمد کو وننگ ٹرافی اور کھلاڑیوں کو انفرادی انعام اور محکمہ اسپورٹس کی جانب سے کٹ فراہم کی گئی۔