سپلا کا فرسٹ ایئر کے امتحانی پرچوں کے جانچنے کے عمل کےبائیکاٹ کا اعلان

September 27, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپلا کراچی ریجن کے صدر پروفیسر فیروزالدین صدیقی نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے محکمہ اینٹی کرپشن کے انویسٹی گیشن آفیسر ویسٹ زون II کی جانب سے ان تمام سینئر اساتذہ کو جو کہ مختلف مضامین میں بحیثیت ہیڈ اگزیمنر اور ڈپٹی ہیڈ اگزیمنر کے فرائض انجام دے رہے تھے انہیں اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ میں حاضر ہونے کے نوٹسز جاری کر کے اپنے آفس میں طلب کیا جارہا ہے اور تنگ کیا جارہا ہے لہذا ہم فرسٹ ایئر کے امتحانی پرچوں کے جانچنے کے عمل کا مکمل بائیکاٹ کا اعلاان کرتے ہیں جبکہ نتائج کی تیاری سمیت بورڈ کے کسی بھی عمل کا حصہ نہ بننے کا بھی اعلان کرتے ہیں۔