ترکی ‘ 2مختلف واقعات میں 10فوجی مارے گئے

September 27, 2016

انقرہ (جنگ نیوز)ترکی میں تشدد کے 2مختلف واقعات میں سلامتی کے اداروں کے 10اہلکار ہلاک ہو گئے ،مقامینیوز ایجنسی کے مطابق جنوب مشرقی صوبے ماردین میں سٹرک کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے4فوجی ہلاک جبکہ 7زخمی ہو گئے،دوسری جانب سرناک صوبے میں ایک جھڑپ کے دوران6 ترک فوجی مارے گئے، دونوں واقعات کی ذمہ داری کالعدم کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کی جا رہی ہے، باغیوں اور انقرہ حکومت کے مابین فائر بندی کا معاہدہ گزشتہ برس ہی ختم ہو گیا تھا۔