مہنگائی سے متعلق اسٹیٹ بینک کی رپورٹ خطرناک نشاندہی ہے، پی پی اراکین

September 27, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی عمران ظفر لغاری، شاہ جہاں بلوچ اور فقیر شیر محمد بلالانی نے کہا ہے کہاسٹیٹ بینک کی جانب سے پاکستان کی معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے جو رپورٹ جاری کی ہے وہ انتہائی خطرناک نشاندہیہے تاہم وفاقی حکومت عوام کو بیوقوف بنانے کا کوئی حربہ ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی، حکومت آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ملکی معیشت کی ترقی کا جھوٹا راگ الاپ رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت اب تک ملکی بینکوں سے 800ارب روپے کے قرضے لے چکی ہے جس کی وجہ سے بینکوں میں کرنٹ اکائونٹ رکھنے والوں کا دیوالیہ نکل چکا ہے۔