مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک، 13 زخمی، برادریوں کے درمیان تصادم کا خدشہ

September 28, 2016

نصرپور+میرپورخاص+ہالا(نامہ نگاران)مختلف واقعا ت میں4افراد ہلاک ،13زخمی،برادر یو ں کے درمیانتصادم کا خد شہ۔نصرپور : شاہ پور درپور تھانے کی حددد میںکرکٹ میچ کے دوران خاض خیلی اور برو ہیذات کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں سر میں گولی لگنےسے 32 سالہ غلام حسین جاں بحق ہوگیا ۔پولیس نے مقتول نوجوان کا لاش اسپتال پہنچائی۔جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔ڈگری:شاہی بازار کے رہائشی محمد آصف پٹھان نے اپنی 18 سالہ بہن کائنات پٹھان کے اغوا کا مقدمہ تین افراد محمد اکرم آرائیں،محمد عثمان آرائیں اور ہما کے خلاف درج کرایا ہے ۔پولیس نے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی کو باز یاب کرانے اور مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں تا ہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ میرپورخاص :مسلح ملزمان اہل خانہ کو یرغمال بنا کر چار لاکھ روپے ،سونے کے زیورات،موبائل اور دیگر سامان سمیٹ کر فرار ہو گئے، دریں اثناء رنگ روڈ پرموٹر سائیکل پرسوار دو ملزمان جانوروں کے ڈاکٹر ماجد پنھورکے کلینک میں داخل ہو کر 17ہزارروپے،اے ٹی ایم کارڈ،موبائل اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ہالا:مٹیاری شوگر مل کے قریبگاوٗں صدیق میمنمیں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے دوران دو نوجوان امتیاز احمد میمن اور امان اللہ میمنگولیاں لگنے سےشدید زخمی ہوگئے۔کوٹ غلام محمد:مختلف واقعایات میں 2افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔ کرنٹ لگنےسے 30 سا لہ مھراب بھرگڑی جاں بحق جیکہ35 سا لہ حبیب گرگیج بری طرح جھلسںگیا ۔ دوسرے واقعہ میں گوٹھ داروغہ میںھیمجی کو لہیکی بیوی نے گھریلو تنازعات سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ہالا :گوٹھ جمال ڈاہری میں کیریو برادری کے نوجوان مظہر کیریو نے اپنی ہی برادری کی 18سالہ عاصمہ بنت رانجھو سے نواب شاہ میں کورٹ میرج کرلی جوابی کاروائی کے دوران عاصمہ کے ورثاء نے اشرف کے گھر میں داخل ہوکرمظہر کی کزن 17سالہ کومل بنت اشرفکو اغوا کرلیا ۔تصادم کے خطرے کے باعث گاوٗں میں پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ جامشور :مسافر وین سامنے سے آنیوالی جیپ سےٹکرا گئی ۔ جسکے نتیجے میں دس افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو لمس اسپتال جامشورو لایا گیا جبکہ ایک شدید زخمی کوسول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ۔خیرپور ناتھن شاہ:گاؤں نانگن میں شادی شدہمریم چانڈیو کی لاش بر آمد ہوئی ہے ۔سسرال والوں نے مبینہ خودکشی قرار دیا جبکہ لڑکی کی والدہ سکینہ چانڈیو نے لڑکی کے دیور حاجی خان چانڈیو پرگلہ دباکر قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔