ایم کیوایم کی قیادت مشرف کو سونپنے کی بات انتہائی مضحکہ خیز ہے

September 28, 2016

لندن سے ایم کیو ایم کےرہنماؤں نے بیان جاری کیا ہے کہ ایم کیوایم کی قیادت پرویز مشرف کو سونپنے کی بات انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

ایم کیو ایم کےرہنماؤں محمد اشفاق، واسع جلیل، مصطفٰی عزیز آبادی، قاسم رضا نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایم کیوایم کی قیادت پرویزمشرف کو سونپنے کی بات انتہائی مضحکہ خیزہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کارکنان نے لازوال قربانیاں ایک قائد کی قیادت میں مہاجروں کے حقوق کیلئے دی ہیں ۔

لندن سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بانی متحدہ کل بھی قائد تھے، آج بھی قائد ہیں اور ہمیشہ وہی بانی وقائد رہیں گے۔

اسٹیبلشمنٹ کے بل بوتے پر کوئی فرد سادے کاغذوں پر جعلی قائد تو بن سکتا ہے دلوں میں قائد نہیں بن سکتا۔