باجوڑ،قبائلی رہنما کی گاڑی پربم حملہ، ملک عبدور بال بال بچ گئے

September 28, 2016

باجوڑایجنسی (نمائندہ جنگ) باجوڑایجنسی کی تحصیل سلارزئی کے علاقہ تنگی میں قبائلی رہنماء ملک عبدور کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ۔ قبائلی رہنما بال بال بچ گئے۔ ذرائع کے مطابق منگل کے شام باجوڑ ایجنسی کے تحصیل سلارزئی کے علاقہ تنگی میں سڑ ک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ اس وقت ہوا جب قبائلی رہنماء ملک عبدور اپنی گاڑی میں وہاں سے گزررہے تھے ۔ دھماکے میں قبائلی رہنماء بال بال بچ گئے جبکہ گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے۔