دادو :تالاب میں ڈوب کر تین کم عمر بچیاں جاں بحق

September 28, 2016

دادو میں تالاب میں ڈوب کر تین کم عمر بچیاں جاں بحق ہوگئیں ۔ بچیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سیہون کے علاقے جنگارا کے قریب پیش آیا، جہاں تالاب پر تینوں بچیاں برتن دھورہی تھیں کہ ایک بچی کا پاؤں پھسل گیا ۔

تینوں بچیاں ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے تالاب میں ڈوب گئیں ، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں 6سے 10سال کےدرمیان ہیں۔