پنجاب: خناق سے ایک اور بچی چل بسی، ہلاکتیں 13 ہوگئیں

September 28, 2016

پنجاب میں خناق سے ایک اور بچی چل بسی، صوبے میں رواں سال خناق سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق خناق سے 12 سالہ رمشا اسپتال میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، رمشا کا تعلق شیخوپورہ سے تھا۔

پنجاب میں رواں سال خناق سے درجن سے زائد بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 48 گھنٹوں کے دوران خناق کے 22 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح پنجاب میں مشتبہ کیسز کی تعداد 123 تک جا پہنچی ہے۔