پاکستان عوامی تحریک پی ٹی آئی کی بی ٹیم نہیں ہے، رائو خلیل احمد

September 29, 2016

پیرس (نمائندہ جنگ ) پاکستان عوامی تحریک اور ادارہ منہاج القران یورپ اور فرانس کے میڈیا ایڈوائز رائو خلیل احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے کرپشن کا حساب رائیونڈ میں لینا ٹھیک فیصلہ ہے یا نہیں ،یہ وقت بتا دے گا۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے مطابق یہ فیصلہ سود مند نہیں ہے۔ انہوںنے کہا یہ بات سب کو سمجھ لینی چاہیے کہ پاکستان عوامی تحریک پی ٹی آئی کی بی ٹیم نہیںہے نا ہی پاکستان تحریک انصاف پی اے ٹی کی بی ٹیم ہے۔ دونوںملک کی بقا اور استحکام کی تحریکیں ہیں۔ سربراہان تحریک بہتر جانتے ہیں کہ کب کیا کرنا ہے۔ کارکنان کا فرض ہے کہ آپس میں الجھنے کی بجائے کام پر نظر رکھیں۔