رعایتی نرخوں پرپولٹری یونٹ کی فروخت شروع

September 29, 2016

فیصل آباد( نامہ نگارخصوصی)وزیر اعلیٰ پیکج کے تحت مویشی پال حضرات میں 840 روپے کے خصوصی رعایتی نرخوں پر پانچ مرغیاں اور ایک مرغے پر مشتمل یونٹ کی فروخت شروع ہو گئی اس سلسلے میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر منیر شامی نے گوالہ کالونی نمبر1غلام محمدآباد اور گوالہ کالونی نمبر 2 نڑوالا روڈ پر تقریبات کے دوران مویشی پال افراد میں یونٹ فروخت کئے۔ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل،ڈی ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر روبینہ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔