ہندو میرج بل کی منظوری پر ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی کی مبارکباد

September 29, 2016

کراچی (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ سندھ کے صدر ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی نے حالیہ قومی اسمبلی میں ہندو میرج کے قانونی بل منظور ہونے پر وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل، پارلیمنٹ اور قائمہ کمیٹی کے ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہیہ بل ہندوبرادری کے لئے تاریخی اہمیت کا حامل ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوبرادری پاکستان کوترقی یافتہ ملک بنانے میں اہم کردر ادا کرتی رہے گی۔