شارع فیصل کو کشادہ کرنے کے فیصلے کے باوجود اسٹریٹ لائٹس لگانے کا کام جاری

September 29, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے شارع فیصل کو کشادہ کرنے کے فیصلے اور فنڈز مختص کرنے کے باوجود کے ایم سی کا محکمہ الیکٹریکل نئی اسٹریٹ لائٹس لگانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے جس سے فنڈضائع ہونے کا خدشہ ہے الیکٹریکل ڈپارٹمنٹ گزشتہ چند ماہ سے شاہراہ فیصل پر نئی ایل ای ڈی لائٹ کی تنصیب کا کام کررہا ہے۔