کراچی میں کانگو وائر س کا ایک اور مریض سامنے آگیا

September 29, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں کانگو وائر س کا ایک اور مریض سامنے آگیا ہے ۔عباسی شہید اسپتال میں داخل شاہ فیصل کالونی کارہائشی 20سالہ آصف حمید کانگو وائر س سے متاثر ہوا ہے جسے جمعرات کی صبحجناح اسپتال منتقل کرکے آئیسولیٹ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جناح اسپتال میں کانگو وائر س کے دو مریض داخل ہیں ۔