اقوام متحدہ کی بھارت اورپاکستان سےتحمل کی اپیل

September 29, 2016

اقوام متحدہ نے بھارت اورپاکستان سےتحمل کی اپیل کی ہے، ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پر تشویش ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پرمتعلقہ حکام سےرابطےمیں ہیں،اقوام متحدہ کا ملٹری آبزرور گروپ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے آگاہ ہے۔

ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اوربھارت تحمل کامظاہرہ کریں،دونوں ممالک اپنے اختلافات پرامن طریقے سے مذاکرات سے حل کریں۔