پی ٹی آئی جلسہ، ٹریفک رواں رکھنے کے انتظامات مکمل، چیف ٹریفک آفیسر

September 30, 2016

رائیونڈ روڈ پر تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ٹریفک کا بہاؤ بحال رکھنے کے لئے 2ایس پیز، 6ڈی ایس پیز، 42انسپکٹر، 112پٹرولنگ آفیسرزاور 760ٹریفک وارڈنز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈا پلاٹ میں ہونیوالے جلسہ کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کیلئے انتظامات مکمل کر لیئے۔

ٹریفک رواں رکھنے کے لئے 10لفٹر اور 4بریک ڈاؤن بھی ہوں گے۔کئی مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں سےگزارا جائے گا۔شہر کے داخلی راستوں سے آنیوالی ایمبولینسوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے